کاروباری خاتون نے مسز ارتھ یو اے ای 2023 کا مقابلہ اپنے نام کرلیا

بھارت سے تعلق رکھنے والی کاروباری خاتون دیبانجلی کامسٹرا نے مسز ارتھ یو اے ای 2023 کا مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس لاس ویگاس منعقدہ مسز ورلڈ 2022 کے مقابلے سے باہر ہونے والی دیبانجلی کامسٹرا نے رواں سال مسز ارتھ یو اے ای کا تاج اپنے سر پر سجایا۔

دیبانجلی کامسٹرا نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ’اس تجربے کو کسی بھی خاتون کے لئے زندگی بدل دینے والا قرار دیا‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیبانجلی کامسٹرا کا تعلق بھارت سے ہے تاہم وہ گزشتہ 15 برسوں سے یو اے ای میں رہائش پذیر ہیں۔

انہوں نے گزشتہ جمعرات کو دبئی میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلے مسز ارتھ 2023 میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کی اور دیگر 20 ممالک کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ ماحولیات پر مرکوز مسز ارتھ مقابلے مس ارتھ سے وابستہ نہیں ہیں، جو 2001 سے منعقد ہو رہا ہے۔