ایف آئی اے کو مطلوب 72اشتہاریوں کے بینک اکاؤنٹ منجمند کرنے کا فیصلہ

ایف آئی اے کو مطلوب 72اشتہاریوں کے بینک اکاؤنٹ منجمند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اشتہاری ملزمان کی فہرست میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں، اشتہاری ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اشتہاری ملازمین کے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کر دی گئی،اینٹی کرپشن سیل نے منی لانڈرنگ مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کی بھی فہرست مانگ لی۔

اینٹی منی لانڈرنگ سیل کو بھی خط لکھ دیا گیاہے۔