پنجاب میں پلاسٹک سے بننے والے روڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نگراں پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پلاسٹک روڈز کی تعمیر کے لیے پلان طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بین الاضلاعی سڑکوں کی تعمیر کے 107 منصوبے 3 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاسٹک روڈ تارکول روڈ کے مقابلےمیں زیادہ پائیدار ہوتا ہے۔