چائلڈ لیبر ختم کرنے والے بچوں کو تعلیم دینے کیلئے سکول شروع کرنے کا فیصلہ

چائلڈ لیبر ختم کرنے والے بچوں کو تعلیم دینے کیلئے ارلی مارننگ سکول شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،سی ای او ایجوکیشن کو بچوں کے کام کی جگہوں کے قریب سرکاری سکولز کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی ۔

سی ای او ایجوکیشن کو فیکٹری، ورکشاپس اور بچوں کے کام کی جگہوں کے قریب سرکاری سکولز کی نشاندہی کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز پانچ جون تک مختلف علاقوں کا سروے کریں گے۔اے ای او سروے کرکے کم سے کم 50 بچوں کے ممکنہ داخلہ سے متعلق سکولز کو شارٹ لسٹ کریں گے۔

گرمی کی چھٹیوں میں بچوں کو کام پر جانے سے پہلے اڑھائی گھنٹے سکولوں میں پڑھایا جائے گا۔پڑھائی میں دلچسپی پیدا کرنے کیلئے بچوں کو سٹیشنری، یونیفارم اور جوتے بھی فراہم کئے جائیں گے۔