پی ٹی آئی کارکنان کو آنسو گیس سے بچاؤ کی تربیت دینے کا فیصلہ:ظاہر شاہ طورو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کارکنوں کو آنسو گیس سے بچاؤ کی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو آنسو گیس سے بچاؤ کی تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تربیت کے لیے کارکنوں کو ٹیکسلا بھیجا جائے، ریٹائرڈ پولیس افسران آنسو گیس سے بچاؤ کی تربیت دیں گے۔