کراچی کے نتائج کے اعلان میں تاخیر پر گہری تشویش ہے: تاج حیدر

پیپلز پارٹی الیکشن سیل کے سینٹرل انچارج اور سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ کراچی کے نتائج کے اعلان میں تاخیر پر گہری تشویش ہے۔

ایک بیان میں سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کے پاس ان کے خلاف ہونے والی دھاندلی کے ثبوت ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی تاج حیدر کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج کا فوری اعلان کیا جائے۔