ڈی جی ایل ڈی اے نےبائیکرزلین پرپینٹ خراب ہونےکا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نے چیف انجینئر کو انکوائری کرنے کی ہدایت کردی۔
ڈی جی نےپینٹ کمپنی کوکسی قسم کی ادائیگی نہ کرنےکاحکم دیدیا۔چیف انجینئر ا سرار سعید کے مطابق ایل ڈی اےکی ٹیکنیکل کمیٹی وپینٹ کمپنی کی ٹیکنیکل ٹیم رابطےمیں ہے ، پینٹ کمپنی کوکسی قسم کی ادائیگی نہیں کی جارہی ۔
امپورٹڈپینٹ اسفالٹ سےمہنگاہونےپرلوکل پینٹ استعمال کرنےکافیصلہ ہوا ،کمپنی کومزیدکام کرنےسےروک دیا گیا ہے۔پینٹ کو 6ماہ کے طور پر آزمائشی بنیادوں پر لگایاگیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق معاملہ ہائی لائٹ ہونےپرایل ڈی اےنےپینٹ ورک کوآزمائشی کام قراردیدیا ،10کلومیٹرطویل بائیکرز لین کی فی کلومیٹر لاگت طے کرلی گئی تھی۔