وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خطاب پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردعمل

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خطاب پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین کی طرف سے بنگلادیش کا حوالہ دیا گیا اور پشتونوں کا لشکر لے کر پنجاب پر حملہ آور ہونے کی دھمکی دی گئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اس شخص سے اپنے حلقے میں امن قائم نہیں ہوتا، اگر اس کے پاس اتنے لشکر ہیں تو یہ دہشت گردی کنٹرول کر لے یا پھر یہ مان لے کہ یہ دہشت گردوں کے حلیف ہیں۔

خواجہ آصف نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج دیا کہ اپنے الفاظ پہ قائم رہنا اور 15 دن میں اپنے لیڈر کو رہا کرا کر دکھانا۔

انھوں نے علی امین گنڈاپور کو طعنہ دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ انھیں اپنی تقریر میں یہ بھی بتانا چاہیے تھا کہ وہ پہلی بار شہباز شریف کو ملنے کس کی ہدایت پر آئے تھے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور جلسے میں رنگ بازی کرتے ہیں۔