پاکستان میں SCO اجلاس میں مودی کی عدم شرکت کی تردید

ہندوستان نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم مودی پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کےسربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

بھارتی میڈیا فنانشل ایکسپریس نے وزارت خارجہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر ایس سی او اجلاس اہم ہے۔

کشمیر میں سیکورٹی کے مسائل پروزارت خارجہ نے ایک وضاحت جاری کی جس میں میڈیا ہاؤسز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کریں ۔