بی اے پی کو کسی دوسری جماعت میں ضم کرنےکی افواہوں کی تردید

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو کسی دوسری جماعت میں ضم کرنےکی افواہوں کی تردید کر دی۔

میر عبد القدوس بزنجو نے صادق سنجرانی سے ملاقات کی جہاں ملک کی سیاسی صورتِ حال اور پارٹی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بی اے پی کے تنظیمی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اعلان کیا کہ آئندہ انتخابات میں بی اے پی آزاد اور مستحکم حیثیت میں حصّہ لے گی۔

ملاقات کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دیگرجماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا آپشن رکھا جائے گا۔