ڈیرہ اسماعیل خان : سی ٹی ڈی کی کارروائی ،3 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن روڈ پر سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان نے گاڑیوں کو لوٹنے کے لیے رکاوٹ لگا رکھی تھی، ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

آئی جی اختر حیات گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔