شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی ،بھارت میں بھی پی ٹی آئی پرشدید تنقید

اکستان میں دفاعی تنصیبات پر حملوں اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی پر بھارت میں بھی پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارتی فوج کے سابق افسر میجر ریٹائرڈ گوروو آریا نے کہا کہ جو لوگ آپ کے ملک پر قربان ہوگئے ان کا لحاظ نہیں رکھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کس ریڈ لائن کی بات کرتے ہیں؟ ایک اپنے کردار کی بھی ذاتی ریڈ لائن ہوتی ہے، انسان اور جانور میں کیا فرق ہے؟ ہر انسان کو پتا ہوتا ہے کہ اس کے دائرے کیا ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران میزبان ویبھو سنگھ نے کہا کہ میجر عزیر بھٹی سابق آرمی چیف راحیل شریف کے چچا تھے، ان کا میموریل ان ہی پی ٹی آئی والوں نے جلا دیا۔

جواب میں میجر ریٹائرڈ گوروو آریا بولے آپ حیران ہوں گے کہ عزیز بھٹی کا تو جلا دیا، انہوں نے کرنل شیر خان تھا جن کو کارگل لڑائی میں نشان حیدر ملا تھا، ان کے نام پر گاؤں ہے، ان کا پتلا پی ٹی آئی والوں نے توڑ دیا۔