دھابیجی: کراچی کو پانی فراہم کرنیوالی متاثرہ لائن کا مرمتی کام مکمل

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ متاثرہ لائن کا مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بجلی بریک ڈاؤن سے 72 انچ قطر کی لائن متاثر ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔