پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
اسکول نہیں گئی، ’she’ سن کر لگتا تھا کسی لڑکی کا نام ہے: حمائمہ ملک
اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ وہ کبھی اسکول نہیں گئیں اور انہوں نے 14 سال کی عمر سے کام کرنا شروع کردیا تھا۔
حمائمہ ملک حال ہی میں ایک نجی پوڈکاسٹ میں مہمان بنیں جس دوران اداکارہ نے اپنی پڑھائی ، شوبز کیرئیر اور نجی زندگی پر بھی بات کی۔
حمائمہ ملک نے بتایا کہ ’مجھے بچپن سے ہی پڑھنے کا شوق نہیں تھا، کلاس میں سب سے پیچھے بیٹھتی تھی، میتھا میٹکس مجھے نہیں آتی تھی لیکن کلاس مانیٹر بننے کا شوق تھا، تھرڈ کلاس 3 مرتبہ دہرائی اس کے بعد بھی پروموٹ ہوکر 4thکلاس میں گئی، مجھے انگلش کی بنیادی چیزیں بھی نہیں پتا تھیں، She سن کر لگتا تھا یہ کسی لڑکی کا نام ہے، یہاں تک کہ ایک دوست سے پوچھ بیٹھی کہ she کون ہے‘؟
اداکارہ نے کہا کہ ’اس وقت ہم 3 ہزار روپے کرائے پر ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے، ہم 6 بہن بھائی تھے، شرم بھی آتی تھی کہ والدین مجھے پڑھانے کیلئے اتنی تگ و دو کرتے ہیں لیکن فیروز اور دعا بہت اچھا پڑھتے تھے، بچپن میں ہم فرش پر سوتے تھے ،میں فیروز سے لڑتی تھی کہ آج امی کے ساتھ کون سوئے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ آج بچپن کو واپس لانا چاہتی ہوں کیوں کہ مجھے میرا بچپن یاد ہی نہیں، میری خواہش تھی کہ میں اسکول میں فرسٹ آؤں، فرسٹ نہیں تو سیکنڈ آجاؤں یا پھر پاس آجاؤں لیکن جب چاہت ہو تو ضررورت نہیں رہتی پھر آپ کو سب کچھ آجاتا ہے اب میں شاعری بھی کرلیتی ہوں، انگلش بھی پڑھ لیتی ہوں لٹریچر بھی پڑھتی ہوں، میتھا میٹکس مجھے ابھی تک نہیں آتی لیکن اس دوران میں نے خود کو کھودیا اور آج جو کچھ بھی ہوں یہ سب کچھ والدین اور اپنوں کے اعتبار کی بدو لت حاصل کیا‘۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’شوبز کیرئیر کا آغاز 14 سال کی عمر میں ماڈلنگ سے کیا، زیادہ عرصہ باہر رہی، بچپن میں اگرچہ کبھی اسکول نہیں گئی، یونیورسٹی جانے کا بہت شوق تھا لیکن جب میں لمز ، پنجاب یونیورسٹی گئی تو میں نے سوچا اللہ نے مجھے یہاں کیلئے رکھا تھا لیکن اس بات کو تسلیم کرتی ہوں کہ تعلیم بہت اہم ہتھیار ہے‘۔
طلاق پر بات کرتے ہوئے حمائمہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے فلم بول کے سیٹ پرپہلی طلاق ہوئی، مجھے کہا گیا کہ فلم چھوڑ دو ، میری شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی لیکن 20 سال کی عمر میں طلاق ہوگئی‘۔
حمائمہ ملک نے بتایا کہ ’مجھے نیند نہیں آتی لیکن جب آتی ہے تو میں بہت سکون سے سوتی ہوں کیوں کہ میں نے کسی کا حق نہیں مارا، جتنا میں کرسکتی تھی میں نے اتنا کیا‘۔