ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے سرکاری ریڈیو کا معیار بہتر بنایا جا رہا ہے، شاہیرہ شاہد

سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل نشریاتی نظام کے بارے میں ایک مذاکرے میں مقررین سے خطاب میں کہا کہ سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے پاس اطلاعات و معلومات کا قیمتی اثاثہ موجود ہے اور اس کی دستیابی عام کرنے کیلئے ایک نظام وضع کیا جا رہا ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے اس قومی نشریاتی ادارے کے نشریاتی آلات کا معیار بلند کیا جا رہا ہے تاکہ آواز کا معیار بہتر ہو سکے، سرکاری ریڈیو کے ڈائریکٹر جنرل طاہر حسن نےسرکاری نشریاتی ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہونے والے اقدامات کو اجاگر کیا۔ پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر پیر کو ریڈیو پاکستان ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام کیا۔مختلف نجی ا کمپنیوں کے سربراہوں، ماہرین تعلیم اور شعبہ صحت کے ماہرین نے مذاکرے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ماہرین نے کہا کہ آج نشریاتی میڈیا کو تخلیق اور جدت کے حوالے سے کئی مسائل کا سامنا ہے۔