پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ڈاکٹر سے ماڈل بننے والی کپوتاخی چنچلا ’مس پاکستان یونیورسل‘ بن گئیں
شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی کپوتاخی چنچلا نے ماڈلنگ میں قدم رکھ کر ’مس پاکستان یونیورسل2023ء‘ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا ہے۔
گزشتہ ماہ کی 31 تاریخ کو ’مس پاکستان یونیورسل 2023ء‘ کی تاج پوشی کے لیے شاندا تقریب کا انعقاد لاہور کے نجی ہوٹل میں ہوا جہاں کراچی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر و ماڈل کپوتاخی چنچلا نے ’مس پاکستان یونیورسل 2023ء‘ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اس تقریب میں تفریحی صنعت سے وابستہ افراد سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین نے بھی شرکت کی۔
’مس پاکستان یونیورسل‘ کپوتاخی چنچلا نے طب کی باقاعدہ تعلیم کا آغاز خان یونیورسٹی اور لیاقت نیشنل اسپتال سے حاصل کی ہے جبکہ آج کل وہ کراچی کے لیاقت نیشنل اسپتال میں ہی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
تقریب کے دوران ’مس پاکستان یونیورسل‘ کا اپنی ذات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ مسلم گھرانے میں پیدا ہوئیں اور پلی بڑھیں، اپنی والدہ کے انتقال کے بعد وہ اپنے والد کے ساتھ کراچی میں مقیم رہیں جبکہ اُن کے تمام رشتہ دار بیرون ملک رہتے ہیں۔
کپوتاخی چنچلا کا بتانا تھا کہ اُن کا تعلق کراچی کے ایک محبت کرنے والے گھرانے سے ہے، اُن کے والد شعبے کے لحاظ سے صحافی، فطرت کے اعتبار سے شاعر اور ناول نگار تھے۔
’مس پاکستان یونیورسل‘ نے اپنے منفرد نام سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’کپوت‘ کا مطلب ہے کبوتر، ’آکھی‘ کا مطلب ہے آنکھیں اور چنچلا کا مطلب ہے فعال، شرارتی یا چنچل۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا نام میرے والد کی تخلیقی صلاحیت تھی، انہوں نے اس نام کو بنایا اور مجھے یہ نام دے دیا۔
ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے باوجود میرا ہدف مستقبل میں نیورو سرجن بننا ہے۔