کیا وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی ایشز سیریز کے میچز دیکھتے ہیں؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بھی ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ پسند آ گیا، وہ بھی اس میچ سے متعلق اپنی رائے دیے بغیر نہ رہ سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرکٹ کتنا پیارا کھیل ہے۔

ایشز سیریز کے حوالے سے اپنی پوسٹ میں شہباز شریف نے لکھا کہ واضح طور پر یہاں پر بین اسٹوکس اور آسٹریلیا کی جیت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 43 رنز سے شکست دی تھی۔

انگلش ٹیم کی فتح کے لیے کپتان بین اسٹوکس نے کافی جان ماری لیکن اُن کا ساتھ دینے والا کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

بین اسٹوکس نے 155 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے 9 چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے۔