کتے کی ہرن کے بچے کو ڈوبنے سے بچانے کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کتا وفادار اور پیار کرنے والا جانور ہے، اکثر ایسی ویڈیوز دیکھی گئی ہیں جس میں کتوں کو انسانوں اور جانوروں کی مدد کرتے دیکھا گیا ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک کتے نے ہرن کے بچے کو دریا میں ڈوبنے سے بچا لیا۔
"@MikeHell7: A dog rescuing a Baby deer from drowning ♥️@Gidi_Traffic pic.twitter.com/dDuzdfVjml
— GIDITRAFFIC (@Gidi_Traffic) January 18, 2022
مالک کی جانب سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں ہیرو کتے کو ایک ہرن کے بچے کی جان بچانے کے لیے دریا کے اس پار تیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
کتا تیرتے ہوئے دریا کے اس پار جاتا ہے، ہرن کے بچے کو اپنے منہ میں رکھتا ہے اور اسے واپس لے آتا ہے، اس دوران کتے کا مالک بھی اپنے کتے کو ڈوبتے ہوئے ہرن کی مدد کے لیے ترغیب دیتا رہا اور ہرن کی جان بچانے پر اسے شاباشی دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس خوبصورت ویڈیو نے صارفین کے دلوں کو چھولیا جنہوں نے ہرن کے بچے کو بچانے پر کتے کی تعریف کی۔
ایک صارف نے کہا کہ کتے اس کائنات کے بہترین جاندار ہیں، ایک اور نے لکھا کاش انسان جنگلات کی کٹائی روکیں اور جانوروں کی پناہ گاہوں کو چھوڑدیں۔