انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہونے لگا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 48 پیسے سستا ہونے کے بعد 275 روپے کا ہو گیا۔
کچھ دیر قبل انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 48 پیسے سستا ہونے کے بعد 274 روپےکا ہو گیا تھا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان پایا جاتا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 54 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 569 پر آ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 514 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔