ڈونلڈ ٹرمپ کو اکتوبر میں مباحثے کی تجویز قبول کرنی چاہیے:کمیلا ہیرس

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کمیلا ہیرس نے کہا ہے کہ ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اکتوبر میں مباحثے کی تجویز قبول کرنی چاہیے۔

اپنے بیان میں کمیلا ہیرس نے کہا کہ ہمارے درمیان ایک اور مباحثہ ہونا چاہیے۔

کمیلا ہیرس کا مزید کہنا تھا کہ میرے حریف مباحثے سے بچنے کی وجوہات ڈھونڈ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ مباحثے کے لیے اب بہت دیر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کچھ امریکی ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ شروع ہوچکی ہے، امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے۔