ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دیے جانے پر ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کا ردعمل

فحش اداکارہ کو خاموش رہنے کیلئے رقم دینے کے کیس میں تمام 34 الزامات میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دیے جانے پر ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے ردعمل دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے اپنے والد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی گود میں بچپن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بابا میں آپ سے پیار کرتی ہوں۔

اس سے قبل سابق امریکی صدر نے کہا تھا کہ متنازع اور کرپٹ جج کی طرف سے یہ دھاندلی والی سماعت ہے۔ اصل فیصلہ 5 نومبر کو عوام کرینگے، میں بہت معصوم آدمی ہوں، سب جانتے ہیں کہ یہاں کیا ہوا۔

واضح رہے کہ امریکی تاریخ میں کسی سابق ا مریکی صدر کو کرمنل کیس میں پہلی بار سزا ہوئی ہے۔