دوست محمد مزاری کو 48گھنٹے کی پیرول پر رہا کردیا گیا

سابق صوبائی ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو 48گھنٹے کی پیرول پر رہا کردیا گیا، دوست محمد مزاری نے دادا کی نماز جنازہ کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی۔

تفصیلات کےمطابق جیل حکام کا کہناتھا کہ ڈپٹی کمشنرکے حکم پر کیمپ جیل سے رہائی دے دی گئی۔ لاہورپولیس کے خصوصی سکواڈ کی نگرانی میں کیمپ جیل سے روانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ روجہان مزاری میں مزاری قبیلہ کے چیف میر بلخ شیر مزاری گذشتہ شب لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئےتھے،بلخ شیرمزاری نا صرف ضلع راجن پور بلکہ ڈی جی خان ڈویژن اور بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں اہم سیاسی کردار تھے۔

مرحوم منحرف ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور سابق صوبائی وزیرایکسائز پنجاب سردار زاہد محمود مزاری سابق چیئرمین وزیراعلی معائنہ ٹیم پنجاب سردار طارق مزاری کے والد اورسابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کے دادا تھے۔