ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابلِ تسخیر بنا دیا:سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے یوم تکبیر پر لاہور سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔

دریں اثنا امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ سودی نظام نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، غیریقینی صورتحال پر ہر ذی شعور پاکستانی پریشان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں قومی مفادات پر کوئی قانون سازی نہیں ہوئی، تینوں پارٹیوں نے عدالتوں اور نیب کو یرغمال بنایا۔

سراج الحق نے کہا کہ 9 مئی کو قومی تنصیبات پر حملے ملک کی سالمیت پر حملے تھے۔ جلاؤ گھیراؤ اور تخریب کاری کی سیاست کی مذمت اور مخالفت کرتے ہیں۔