ڈاکٹر عارف علوی نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید کی بطور سپریم کورٹ جج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے جسٹس عامر فاروق کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تعینات کرنے کی بھی منظوری دی۔