پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی 2 اور 3 دسمبر کواپنی بہن عافیہ صدیقی سےملاقات کریں گی
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی 2 اور 3 دسمبر کو تقریباً 20 سال سے قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے امریکا میں ملاقات کریں گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی۔
عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو پیش رفت سے آگاہ کیا۔
فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ فوزیہ صدیقی کی امریکی جیل میں اپنی بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات طے پا گئی، فوزیہ صدیقی 2 اور 3 دسمبر کو عافیہ صدیقی سے امریکا میں ملاقات کریں گی، سینیٹر مشتاق اور سینیٹر طلحہٰ بھی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ساتھ ہوں گے۔
فوزیہ صدیقی کے وکیل کی میڈیا سے گفتگو
بعد ازاں فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ فوزیہ صدیقی کے امریکی وزٹ پر سیکیورٹی خدشات تھے جس پر عدالت نے آرڈر کر دیا، عدالت نے فارن افیئرز منسٹری کو ہدایات کی ہیں کہ فوزیہ صدیقی کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
عمران شفیق نے کہا کہ عافیہ صدیقی امریکا کی بدنام زمانہ جیل کے ایک چھوٹے سے سیل میں قید ہیں، عافیہ صدیقی کو جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جانوروں سے بدتر زندگی گزار رہی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ فوری ریلیف کے لیے ان کی جیل تبدیل کرائی جائے۔
عمران شفیق کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوئے۔
پسِ منظر
یاد رہے کہ مارچ 2003ء میں پاکستانی نیورو سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کراچی سے لاپتہ ہوئی تھیں۔
ریاست ٹیکساس کے فورٹ ورتھ جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کے الزام میں 2010ء میں 86 سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو کالعدم جماعت القاعدہ کی رکن اور سہولت کار قرار دیا گیا تھا۔