ڈرائیور انعام احمد نے امریکی گراں پری ریسنگ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

برٹش پاکستانی فارمولا ون ڈرائیور انعام احمد نے امریکی گراں پری ریسنگ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

انعام احمد گراں پری ریس میں پہلی پانچ پوزیشن میں آنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نےکہا کہ گراں پری میں پہلی پانچ پوزیشنز میں نام آنا بڑی کامیابی ہے، مستقبل میں خود کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔