ڈالر کی عدم دستیابی کے باعث انڈسٹری کی مشکلات میں اضافہ

درآمدات کے لئےڈالر کی عدم دستیابی کے باعث انڈسٹری کی مشکلات میں اضافہ، بلوچستان ویل لمٹیڈ اور ستارہ پروکسائیڈ لمیٹڈ نے اپنے اپنے پلانٹس کی بندش کا اعلان کیا ہے.

پی ایس ایکس کو بھیجے گئے نوٹس میں بلوچستان ویل کا کہنا ہے کہ آٹو مینوفیکچرز کی پروڈکشن میں نمایاں کمی سے ان کی سیل بھی بہت گھٹ گئی ہے اس وجہ سے کمپنی نے 18 اگست سے 31اگست تک پرو ڈکشن روکنے کا فیصلہ کیا ہے

واضح رہے کہ بلوچستان ویل چھوٹی بڑی گاڑیوں ،ٹرک،بسوں کاروں اور ٹریکٹرز وغیرہ کے اسٹیل ویل بناتی ہے ،کاروں،بسوں وغیرہ کی فروخت میں نمایاں کمی سے ان کی سیل بھی بہت کم ہوئی ہے جس سے یہ پروڈکشن بند کرنے پر مجبور ہوئے ہیں.

دوسری جانب ستارہ پروکسائیڈ لمیٹڈ جوکہ کیمیکلز تیار کرنے کا ایک بڑا کارخانہ ہے ان کا موقف ہے کہ خام مال کی قلت کے باعث 16 اگست سے 3 ہفتے کے لئےپلانٹ کی بندش کی جا رہی ہے ،واضح رہے کہ کمپنی نے گذشتہ ماہ بھی 2ہفتے کے لئے پلانٹ بند رکھا تھا ۔