شادی کی تقریب کے دوران دولہا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

سیالکوٹ میں خوشیوں کے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی، شادی کی تقریب کے دوران دولہا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گاؤں ستراہ میں گزشتہ شب نکاح کے بعد اسٹیج پر رسم جاری تھی، اس موقع پر دولہا اچانک طبعیت غیر ہونے پر اپنی نشست پر ہی گر پڑا۔

اہلِ خانہ کے مطابق دولہا نعیم کو فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی اور موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی۔

موت کی خبر نے میرج ہال میں مہمانوں پر سکتہ طاری کر دیا۔

دلہن کو لے جانے والی بارات دولہا کی میت لے کر واپس روانہ ہوئی۔

ایس ایچ او تھانہ بصرہ کے مطابق اہلِ خانہ نے کسی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔