پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ای سی پی نے پولنگ سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن متعارف کروادی
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن متعارف کرادی ہے۔
8 فروری کو ملک بھر میں 128 ملین سے زائد ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جبکہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد بھی حصہ لے رہی ہے۔
ایکشن کمیشن کے مطابق شہری پولنگ سے متعلق شکایت کے لیے واٹس ایپ نمبر 5050610-0327 کا استعمال کرسکتے ہیں جبکہ قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد ویڈیو کے ذریعے اپنی شکایات پیش کر سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں ای سی پی نے آئندہ عام انتخابات سے متعلق ووٹرز کی شکایات کے ازالے کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کمپلینٹ سینٹر (ای ایم سی سی ) قائم کیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق واٹس ایپ کے علاوہ complaints@ecp.gov.pk ای میل ایڈرس اور ہیلپ لائن 111-327-000 پر بھی اپنی شکایت ارسال کرسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے شکایات کے اندراج اور ان کے حل کے لیے اپنے سیکریٹریٹ کے ساتھ ساتھ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح کے دفاتر میں بھی کنٹرول روم قائم کیے ہیں جہاں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے ۔
عوام تمام مراکز میں انتخاب سے متعلق اپنی شکایات رجسٹر کرواسکتے ہیں۔ تمام مراکز پر میں مسائل کے فوری حل کے لیے تربیت یافتہ عملہ مقرر کیا گیا ہے۔
ای سی پی نے عوام سے بھی درخواست کی ہے کہ اپنے حلقے میں کسی بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو دیکھیں تو فوٹیج فوری طور پر شیئر کریں تاکہ فوری کارروائی کی جاسکے۔