سندھ :محکمہ تعلیم کا 1500 آرٹ اور میوزک ٹیچرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

سندھ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں آرٹس اور میوزک کی تعلیم کی فروغ کیلئے 1500 آرٹ اور میوزک ٹیچرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے سیکرٹری غلام اکبر لغاری نے ٹیچرز کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے میں تھرڈ پارٹی کے ذریعے اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میوزک اور آرٹ ٹیچرز کو گریڈ 14 میں بھرتی کیا جائے گا۔