الیکشن کمیشن آف پاکستان کی انٹرا پارٹی الیکشن کےمعاملے پر اعجاز الحق سے وضاحت

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کےمعاملے پر اعجاز الحق سے وضاحت مانگ لی۔

الیکشن کمیشن نے اعجاز الحق کو خط لکھا ہے جس میں کہا گہا ہے کہ کیا مسلم لیگ ضیا کو پی ٹی آئی میں ضم کردیا گیا؟ کیا آپ آئندہ الیکشن تحریک انصاف کےٹکٹ پرلڑیں گے؟

الیکشن کمیشن کے خط پر اعجازالحق نے جواب دیا کہ مسلم لیگ ضیا نے تحریک انصاف سے محض اتحاد کیا، پارٹی ضم نہیں کی۔