میئر کراچی کے الیکشن، پی ٹی آئی نے غیر حاضر اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے خط لکھ دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میئر کراچی کے الیکشن میں شرکت نہ کرنے پر اپنے 28 بلدیاتی نمائندوں کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

پی ٹی آئی نے خط میں الیکشن کمیشن سے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، خط میں وسیم عبدالوحید، طاہر پرویز، عمران پروانی، اسد امان سمیت 28 اراکین کے نام شامل ہیں، مخصوص نشستوں پر منتخب صنوبر فرحان اور عزیر صدیقی کا نام بھی فہرست میں موجود ہے۔