پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
انتخابات 2024: 99 آزاد امیدوار، ن لیگ 71، پیپلزپارٹی 53 نشستوں پر کامیاب
ملک بھر میں عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلے جاری ہے، اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 99 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، 71 پر ن لیگ، 53 پر پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان 17، ق لیگ 3، جے یو آئی اور استحکام پاکستان پارٹی دو دو، جبکہ مجلس وحدت المسلین، مسلم لیگ ضیاء اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست جیت لی۔
بڑے بڑے برج الٹ گئے، اب تک موصولہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف کے پی سے ہار گئے جبکہ پنجاب سے جیت گئے۔ مولانا فضل الرحمان خیبرپختوخوا سے ہار گئے اور بلوچستان سے جیت گئے۔ جہانگیر ترین اپنی دونوں نشستوں پر شکست کھا گئے، رانا ثنااللّٰہ اور خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کی اپنی نشستوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نے اچھی پرفارمنس دکھاتے ہوئے کراچی میں اپنی نشستیں بڑھالیں۔
نواز شریف کے حلقوں کے نتائج
این اے 15:
این اے 15 مانسہرہ کم تورغر کے تمام 550 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسپ خان 105249 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے قائد نواز شریف 80382 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 15 پر کلک کریں۔
این اے 122:
این اے 122 لاہور کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ 1 لاکھ 17 ہزار 109ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق 77ہزار 709ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 122 پر کلک کریں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول کامیاب
این اے 248:
این اے 248 کراچی سینٹرل 2 کے تمام 361 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی 103082 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اُن کے مقابل آزاد امیدوار ارسلان خان 86342 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 248 پر کلک کریں۔
این اے 192:
این اے 192 کشمور کم شکارپور کے تمام 273 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے میر شبیر علی بجارانی 116000 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
یہاں سے جے یو آئی ف کے محمد ابراہیم جتوئی 75000 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 194:
این اے 194 لاڑکانہ 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی ف کے راشد محمود سومرو کو شکست دی ہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 194 پر کلک کریں۔
این اے 196:
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے تمام 303 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آ گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 85370 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ جے یو آئی ایف کے ناصر محمود 34499 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 194 پر کلک کریں۔
این اے 197:
این اے 197 قمبر شہداد کوٹ 2 کے تمام 295 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے میر عامر مگسی 88130 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
جے یو آئی ف کے محمد عزیر جاگیرانی 24199 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 200:
این اے 200 سکھر 1 کے تمام 343 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے نعمان اسلام شیخ 97088 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
یہاں سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے دیدار جتوئی 41911 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
خورشید شاہ بھاری مارجن سے کامیاب
این اے 201 سکھر 2 کے تمام 300 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ 120219 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
یہاں سے جے یو آئی ف کے محمد صالح 53302 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 205:
این اے 205 نوشہرو فیروز 1 کے تمام 359 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید ابرار علی 122605 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
اس نشست سے پاکستان مسلم ليگ ن کے اصغر علی شاہ 40300 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 206:
این اے 206 نوشہرو فیروز 2 کے تمام 351 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ذوالفقارعلی 131161 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے غلام مرتضیٰ جتوئی 77117 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔
این اے207:
این اے 207 شہید بینظیرآباد 1 کے تمام 346 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری 146989 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
اس نشست پر آزاد امیدوار شیر محمد رند بلوچ 51916 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 207 پر کلک کریں۔
این اے 227:
این اے 227 دادو 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے عرفان علی لغاری 104013 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
جی ڈی اے کے لیاقت جتوئی 93956 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 228:
این اے 228 دادو 2 کے تمام 337 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رفیق احمد جمالی 98451 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
اس نشست پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے کریم علی جتوئی 49103 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔
مولانا فضل الرحمان کو شکست
حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 358 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار علی امین خان گنڈا پور 92612 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے جے یو آئی ف کے مولانا فضل الرحمان 59364 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 44 پر کلک کریں۔
این اے 45 ڈیرہ اسماعیل خان2 کے تمام 307 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے فتح اللہ خان 56933 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی ایف کے عبیدالرحمان 48343 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
مولانا فضل الرحمان کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ مل گیا
این اے 265:
این اے 265 پشین کے تمام 312 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان 52429 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پی کے میپ کے خوشحال خان کاکڑ 31436 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 265 پر کلک کریں۔
جہانگیر ترین ہار گئے
این اے 155 لودھراں 2 کے تمام 369 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے صدیق خان بلوچ 117671 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین 71128 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 155 پر کلک کریں۔
جہانگیر ترین دوسرے حلقے سے بھی ہار گئے
حلقہ این اے 149 ملتان 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام تمام 338 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر 143613 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
یہاں سے استحکام پاکستان پارٹی کے جہانگیر ترین 50166 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 149پر کلک کریں۔
این اے 148:
این اے 148 ملتان 1 سے پی پی کے یوسف رضا گیلانی 67326 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار تیمور الطاف ملک 67033 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 148 پر کلک کریں۔
این اے 150:
این اے 150 ملتان 3 کے تمام 341 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار مخدوم زین حسین قریشی 126770 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
یہاں سے پاکستان مسلم ليگ ن کے جاوید اختر 76758 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 151:
حلقہ این اے 151 ملتان 4 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 281 پولنگ اسٹیشنز سے پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 79080 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
ادھر سے آزاد امیدوار مہر بانو قریشی 71649 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 151 پر کلک کریں۔
این اے 152:
این اے 152 ملتان 5 کے تمام 310 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید عبدالقادر گیلانی 96998 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں اور یہاں سے مسلم ليگ ن کے جاوید علی شاہ 71259 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 60:
این اے 60 جہلم 1 کے تمام 386 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے بلال اظہر کیانی 99948 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
اس حلقے سے آزاد امیدوار حسن عدیل 90474 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔
این اے 63:
این اے 63 گجرات 2 کے تمام 358 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ن لیگ کے حسین الہٰی 88069 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
ان کے مقابلے میں موجود آزاد امیدوار ساجد یوسف 81640 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 63 پر کلک کریں۔
این اے 64:
این اے 64 گجرات 3 کے 358 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین 9492 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار قیصرہ الہٰی 7559 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 64 پر کلک کریں۔
این اے 112:
این اے 112 ننکانہ صاحب 2 کے تمام 339 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کی شذرا منصب کھرل 105646 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔
ادھر سے آزاد امیدوار اعجاز احمد شاہ 93316 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 117:
این اے 117 لاہور 1 کے 329 پولنگ اسٹیشنز میں سے 12 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آئی پی پی کے عبدالعلیم خان 4132 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار علی اعجاز 1819 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 117 پر کلک کریں۔
عون چوہدری نے سلمان اکرم راجہ کو شکست دے دی
این اے 128:
این اے 128 لاہور 12 کے 433 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری 172576 ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ 159024ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 128 پر کلک کریں۔
این اے 118:
حلقہ این اے 118 لاہور 2 کے 467 پولنگ اسٹیشنز میں سے 32 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز 8538 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ ملک 6428 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 118 پر کلک کریں۔
مریم نواز لاہور سے کامیاب
این اے 119 لاہور 3 کے تمام 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کی مریم نواز 83855 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔
اس حلقے سے آزاد امیدوار شہزاد فاروق 68376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 119 پر کلک کریں۔
این اے 123:
این اے 123 لاہور 7 پر تمام 222 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ن لیگ کے شہباز شریف 63953 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہت 48486 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 123 پر کلک کریں۔
این اے 131:
این اے 131 قصور 1 کے تمام 363 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے سعد وسیم 108714 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد مقصود صابر انصاری 77966 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 132:
حلقہ این اے 132 قصور 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے میاں شہباز شریف 124000 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
یہاں سے آزاد امیدوار سردار محمد حسین ڈوگر 99000 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 132 پر کلک کریں۔
عطا تارڑ کی جیت، بلاول بھٹو کی شکست
این اے 127:
این اے 127 لاہور 11 کے تمام 337 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے عطااللہ تارڑ 98210 کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر 82230 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے 15 ہزار 5 ووٹ لیے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 127 پر کلک کریں۔
این اے 180:
این اے 180 کوٹ ادو 2 کے تمام 274 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار فیاض حسین 96220 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رضا ربانی کھر 49461 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 184:
حلقہ این اے 184 ڈیرہ غازی خان 1 کے تمام 279 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے عبدالقادر خان کھوسہ 110999 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
اس نشست پر ان کے مقابل آزاد امیدوار علی محمد 109796 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 184 پر کلک کریں۔
این اے 190:
این اے 190 جیکب آباد کے تمام 434 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اعجاز حسین جکھرانی 126169 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے آزاد امیدوار محمد میاں سومرو 60011 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 190 پر کلک کریں۔
این اے 191:
این اے 191 جیکب آباد کم کشمور کے تمام 358 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے علی جان مزاری 97106 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
جے یو آئی ف کے شہزان خان 88599 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 193:
این اے 193 شکارپور کے تمام 340 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد شہریار خان مہر 131082 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی ف کے راشد محمود سومرو 56153 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 198:
این اے 198 گھوٹکی 1 کے تمام 363 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے خالد احمد خان لُنڈ 120259 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
اس حلقے سے آزاد امیدوار عبدالحق میاں مٹھا 90629 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 199:
این اے 199 گھوٹکی 2 کے تمام 365 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی گوہر مہر 154832 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی کے عبدالقیوم 40204 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 199 پر کلک کریں۔
این اے 202:
این اے 202 پر 305 پولنگ اسٹیشنز میں سے 223 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ 121756 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید غوث علی شاہ 26745 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 202 پر کلک کریں۔
این اے 203:
این اے 203 خیرپور 2 کے تمام 275 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے پیر فضل شاہ 125530 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
ادھر سے جی ڈی اے کے پیر صدر الدین شاہ 96133 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 204:
این اے 204 خیرپور 3 کے تمام 326 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید جاوید شاہ 112249 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
اس حلقے سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے معظم علی خان 87501 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 203 پر کلک کریں۔
این اے 208:
این اے 208 شہید بینظیر آباد 2 کے 334 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پی پی سید غلام مصطفیٰ شاہ 125352 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی سید زین العابدین 58714 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 208 پر کلک کریں۔
این اے 209:
این اے 209 سانگھڑ 1 کے 442 میں سے 205 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پی پی شازیہ مری 82345 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی محمد خان جونیجو 53042 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 209 پر کلک کریں۔
این اے 210:
این اے 210 سانگھڑ 2 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے صلاح الدین جونیجو 150195 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی سائرہ بانو 108194 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 210 پر کلک کریں۔
این اے 211:
این اے 211 میرپورخاص 1 کے 326 پولنگ اسٹیشنز میں سے 268 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی کے 74094 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار علی نواز شاہ 43032 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 211 پر کلک کریں۔
این اے 214:
این اے 214 تھرپارکر 1 کے تمام 382 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پی پی کے امیر علی شاہ جلالی 129992 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
ان کے مقابلے میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے عبدالرزاق 60245 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 214 پر کلک کریں۔
این اے 215:
این اے 215 تھرپارکر 2 کے 401 پولنگ اسٹیشنز میں سے 250 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے مہیش کمار ملانی 105449ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ارباب غلام رحیم 86500 ووٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 215 پر کلک کریں۔
این اے 216:
این اے 216 مٹیاری کے تمام 320 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزماں 124536 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے جبکہ ن لیگ کے بشیر میمن 80436 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 216 پر کلک کریں۔
این اے 218:
این اے 218 حیدرآباد 1 کے تمام 240 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید حسین طارق 108597 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد رضوان 7942 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 219:
این اے 219 حیدرآباد 2 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے عبدالعلیم خان 55050 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار مستنصر باللّٰہ 38315 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 220:
این اے 220 حیدرآباد 3 کے تمام 337 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سید وسیم حسین 64531 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار فیصل مغل کو 52025 ووٹ ملے۔
این اے 221:
این اے 221 ٹنڈومحمد خان کے تمام 298 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے نوید قمر 110892 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محمد عرفان 23810 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 222:
حلقہ این اے 222 بدین 1 کے تمام 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے میر غلام علی تالپور 113916 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے میر حسین بخش تالپور 67010 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 226:
این اے 226 جامشورو کے تمام 452 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ملک اسد سکندر 165044 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
اس حلقے سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید منیر حیدر 30876 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔
این اے 227:
این اے 227 دادو 1 کے تمام 333 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے عرفان علی لغاری 104013 لے کر کامیاب ہوئے۔
ان کے مقابلے میں جی ڈی اے کے لیاقت علی جتوئی 93956 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 228:
این اے 228 دادو 2 کے تمام 337 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رفیق احمد جمالی 98451 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
یہاں سے جی ڈی اے کے کریم علی جتوئی 49103 ووٹ لیکر رنر اپ رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 228 پر کلک کریں۔
این اے 229:
کراچی میں حلقہ این اے 229 ملیر 1 کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق تمام 184 پولنگ اسٹیشنز سے پاکستان پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم بجار 55732 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے پاکستان مسلم ليگ ن کے قادر بخش 21841 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 229 پر کلک کریں۔
این اے 230:
این اے 230 ملیر 2 کے تمام 163 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پی پی کے آغا رفیع اللّٰہ 32072 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار مسرور سیال 24200 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 230 پر کلک کریں۔
این اے 231:
این اے 231 ملیر 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 215 پولنگ اسٹیشنز سے پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 43634 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے
یہاں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خالد محمود علی 43245 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 231 پر کلک کریں۔
این اے 232:
این اے 232 کراچی کورنگی 1 کے تمام 270 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی آسیہ اسحاق صدیقی 88260 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔
یہاں سے آزاد امیدوار عدیل احمد 66574 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 232 پر کلک کریں۔
این اے 233:
این اے 233 کراچی کورنگی 2 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 287 پولنگ اسٹیشنز پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے محمد جاوید حنیف خان 103967 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے آزاد امیدوار محمد حارث 58753 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 234:
این اے234 کورنگی3 سے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تمام 195پولنگ اسٹیشنز سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے محمد معین پیرزادہ 73687ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
اس نشست پر آزاد امیدوار فہیم خان43774 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 235:
این اے 235 کراچی ایسٹ 1 کے تمام 96 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے محمد اقبال خان 20185 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار سیف الرحمان 14167 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 236:
این اے 236 کراچی ایسٹ 2 کے تمام 294 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حسان صابر 38871 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد مزمل قریشی 32231 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 236 پر کلک کریں۔
این اے 237:
این اے 237 کراچی ایسٹ 3 کے تمام 228 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اسد عالم نیازی 40836 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
آزاد امیدوار ظہور الدین 33321 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 237 پر کلک کریں۔
این اے 238:
این اے 238 کراچی ایسٹ 4 کے تما 292 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے صادق افتخار 54884 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
اس نشست پر آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ 36875 رنرز اپ رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 238 پر کلک کریں۔
این اے 239:
این اے 239 کراچی ساؤتھ 1 کے تمام 181 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پی پی کے نبیل احمد گبول 40077 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محمد یاسر 37234 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 239 پر کلک کریں۔
این اے 240:
این اے 240 کراچی ساؤتھ 2 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارشد وہرا 30573 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار رمضان 27318 ووٹ لے کر رنرز اپ رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 240 پر کلک کریں۔
این اے 241:
این اے 241 کراچی ساؤتھ 3 کے تمام 234 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ 52456 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار خرم شیر زمان 48610 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 241 پر کلک کریں۔
این اے 242:
این اے 242 کراچی کیماڑی 1 کے تمام 286 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال 71767 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے۔
ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار دوا خان صابر 53759 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 242 پر کلک کریں۔
این اے 243:
حلقہ این اے 243 کراچی کیماڑی 2 کے تمام پولنگ 310 اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل 60266 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار شجاعت علی 48690 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 243 پر کلک کریں۔
این اے 244:
این اے 244 کراچی ویسٹ 1 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار 20048 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ انکے مقابل آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر 14073 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 244 پر کلک کریں۔
این اے 245:
این اے 245 کراچی ویسٹ 2 کے تمام 256 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سید حفیظ الدین 57 ہزار 356 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عطاء اللّٰہ 36 ہزار 788 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 245 پر کلک کریں۔
این اے 246:
این اے 246 کراچی ویسٹ 3 کے تمام 291 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار امین الحق 74672 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان 32312 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 246 پر کلک کریں۔
این اے 247:
این اے 247 کراچی سینٹرل 1 کے تمام 267 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےخواجہ اظہار الحسن 64945 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار سید عباس حسنین 52005 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 247 پر کلک کریں۔
این اے 248:
این اے 248 کراچی سینٹرل 2 کے تمام 361 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی 103082 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اُن کے مقابل آزاد امیدوار ارسلان خان 86342 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 248 پر کلک کریں۔
این اے 249 :
این اے 249 کراچی سینٹرل 3 کے تمام 320 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے احمد سلیم صدیقی 77529 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار عزیر علی خان 51152 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 249 پر کلک کریں۔
این اے 250:
این اے 250 کراچی سینٹرل 4 کے تمام 307 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے فرحان چشتی 79925 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
ان کے مقابل جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 43659 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 250 پر کلک کریں۔
خیبر پختونخوا میں آزاد آگے
این اے 1:
حلقہ این اے 1 سوات چترال اپر کم لوئر کے 312 پولنگ اسٹیشنز میں سے 97 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار عبدالطیف نے 25310 ووٹ لے کر پہلے نمبر ہیں جبکہ جے یو آئی کے طلحہ محمود 20061 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 1 پر کلک کریں۔
این اے 2:
حلقہ این اے 2 سوات 1 کے 341 پولنگ اسٹیشنز میں سے 202 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار امجد علی خان 49760 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان مسلم ليگ ن کے امیر مقام 30860 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 2 پر کلک کریں۔
این اے 3:
حلقہ این اے 3 سوات 2 کے 309 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سلیم رحمٰن 81411 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے پاکستان مسلم ليگ ن کے واجد علی خان 27861 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 5 دیربالا:
این اے 5 دیربالا کے تمام 421 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار صاحبزادہ صبغت اللّٰہ 90865 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے جماعت اسلامی پاکستان کے صاحبزادہ طارق اللّٰہ 48246 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
سراج الحق ہار گئے
حلقہ این اے 6 لوئر دیر 1 کے تمام 307 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد بشیر خان 76259 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے جماعت اسلامی پاکستان کے سراج الحق 52545 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 6 پر کلک کریں۔
بیرسٹر گوہر کامیاب ہوگئے
حلقہ این اے 10 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 397 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار گوہر علی خان 110023 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
اس حلقے سے عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالرؤف 30302 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 10 پر کلک کریں۔
این اے 11:
این اے 11 شانگلہ کے تمام 346 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے امیر مقام 59863 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
یہاں سے آزاد امیدوار کے سید فرین 54311 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 11 پر کلک کریں۔
این اے 16:
این اے 16 ایبٹ آباد 1 کے 464 پولنگ اسٹیشنز میں سے 12 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ن لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی 2164 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار علی اصغر خان 1961 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 16 پر کلک کریں۔
این اے 18:
این اے 18 ہری پور کے 604 پولنگ اسٹیشنز میں سے 302 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار عمر ایوب 103175 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ ن لیگ کے بابر نواز خان 58150 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 18 پر کلک کریں۔
این اے 25:
این اے 25 چارسدہ 2 کے تمام 392 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار فضل محمد خان 100713 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ اے این پی کے ایمل ولی خان 67876 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 25 پر کلک کریں۔
این اے 29:
این اے 29 پشاور 2 کی نشست کے تمام 201 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ارباب عامر ایوب 68394 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
ادھر سے عوامی نیشنل پارٹی کے ثاقب اللّٰہ خان 18776 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 30:
این اے 30 پشاور 3 کے تمام 267 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امید وار شاندانہ گلزار 78971 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئیں جبکہ جے یو آئی کے ناصر خان 20950 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 30 پر کلک کریں۔
این اے 32:
حلقہ این اے 32 پشاور 5 کے تمام 301 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار آصف خان 50217 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
ہیاں سے عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور 28145 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 34:
این اے 34 نوشہرہ 2 کے تمام 309 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ذوالفقار علی 95652 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
ادھر سے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے عمران خٹک 32698 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 38:
اس نشست کے تمام 374 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شاہد احمد 118056 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے جے یو آئی ف کے شاہ عبدالعزیز 40965 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 41:
این اے 41 لکی مروت کے تمام 409 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت 117395 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
ان کے سامنے جے یو آئی کے اسجد محمود 68303 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 41 پر کلک کریں۔
این اے 42:
این اے 42 جنوبی وزیرستان اپر کم لوئر کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار زبیر خان 20022 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
اس نشست پر آزاد امیدوار محمد علی وزیر 16194 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 43:
این اے 43 پر ایک پولنگ اسٹینشن کے نتیجے کے مطابق داور خان کنڈی 701 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر دوسرے نمبر جے یو آئی کے اسد محمود 550 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
سندھ اسمبلی کے انتخابی نتائج جاننے کیلئے کِلک کریں
پنجاب اسمبلی کے نتائج یہاں دیکھیں
خیبرپختونخوا اسمبلی کے نتائج یہاں کِلک کر کے جانیے
بلوچستان اسمبلی کے انتخابی نتائج جاننے کیلئے کِلک کریں
این اے 46:
این اے 46 اسلام آباد 1 کے تمام 342 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے انجم عقيل خان 81958 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار عامر مسعود مغل 44317 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 46 پر کلک کریں۔
شعیب شاہین کو شکست ہوگئی
این اے 47 اسلام آباد 2 کی نشست کے تمام 387 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
یہاں سے آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین 86396 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 47 پر کلک کریں۔
این اے 48:
این اے 48 اسلام آباد 3 پر 261 پولنگ اسٹیشنز میں سے 81 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سید محمد علی بخاری 23774 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار راجہ خرم شہزاد نواز 9348 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 48 پر کلک کریں۔
این اے 50:
این اے 50 اٹک 2 سے ن لیگ کے ملک سہیل خان 119075 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار ایمان وسیم 109189 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 50 پر کلک کریں۔
این اے 52:
این اے 52 راولپنڈی کم مری کے 541 پولنگ اسٹیشنز میں سے 110 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف 23959 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار راجہ طارق عزیز بھٹی 18880 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 54:
این اے 54 راولپنڈی 3 کے تمام 344 پولنگ اسٹیشنز میں سے 112 پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد عذا مسعود 88850 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہیں جبکہ آزاد امیدوار عقیل ملک 38995 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 54 پر کلک کریں۔
این اے 55:
این اے 55 راولپنڈی 4 کے تمام 311 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ ن کے ملک ابرار احمد 78542 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 67101 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 56:
این اے 56 راولپنڈی 5 پر غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے حنيف عباسی 96649 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
اس نشست پر آزاد امیدوار شہریار ریاض 82613 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 58:
این اے 58 چکوال کے تمام 459 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے میجر (ر) طاہر اقبال 115974 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ امیدوار ایاز امیر 102537 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 59:
این اے 59 تلہ گنگ کم چکوال کے تمام 467 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے سردار غلام عباس 141680 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار رومان احمد 129716 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 71:
این اے 71 سیالکوٹ 2 کے 358 پولنگ اسٹیشنز میں سے 62 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ن لیگ کے خواجہ محمد آصف 16145 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار 11311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 72:
این اے 71 سیالکوٹ 3 کے تمام پولنگ اسٹیشزن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے علی زاہد 110190 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
اس نشست پر آزاد امیدوار چوہدری امجد علی باجوہ 103792 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 73:
این اے 73 سیالکوٹ 4 کے تمام غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کی نوشین افتخار 112143 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ آزاد امیدوار علی اسجد ملہی 104067 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 75:
این اے 75 نارووال 1 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے انوار الحق 99625 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
اس نشست پر آزاد امیدوار ڈاکٹر طاہر علی جاوید 75626 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 76:
این اے 76 نارووال 2 کے تمام 414 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے احسن اقبال 136279 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
اس حلقے سے آزاد امیدوار جاوید صفدر کاہلوں 109309 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 77:
این اے 77 گجرانوالہ 1 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ن کے چوہدری محمود بشیر ورک 106000 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار راشدہ طارق 91000 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
این اے 78:
این اے 78 گجرانوالہ 2 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے خرم دستگیر اپنی سیٹ ہار گئے۔
اس نشست پر آزاد امیدوار محمد مبین عارف 106169 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ خرم دستگیر 88308 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 79:
این اے 79 گجرانوالہ 3 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار احسان اللّٰہ ورک 104023 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
اس حلقے میں انکے مقابلے پر ن لیگ کے ذوالفقار علی 99635 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 80:
این اے 80 گجرانوالہ 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ن کے شاہد عثمان 98160 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
اسی نشست پر آزاد امیدوار لالہ اسد اللّٰہ 95007 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 93:
این اے 93 چنیوٹ 1 کے تمام 313 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار غلام محمد 94355 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے آزاد امیدوار غلام عباس 59901 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 95:
این اے 95 فیصل آباد 1 کے تمام 323 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی افضل ساہی 144761 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
ادھر مسلم ليگ ن کے آزاد علی تبسم 93938 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 99:
این اے 99 فیصل آباد 5 کے تمام 392 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار عمر فاروق 120430 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے پاکستان مسلم ليگ ن کے محمد قاسم فاروق 79971 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 108:
این اے 108 جھنگ 1 کے تمام 458 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار صاحبزادہ محمد محمود سلطان 169578 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے فیصل صالح حیات 134270 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 109:
این اے 109 جھنگ 2 کے تمام 499 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار وقاص اکرم 176586 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
ادھر سے پاکستان مسلم ليگ ن کے محمد یعقوب شیخ 61787 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 110:
این اے 110 جھنگ 3 کے تمام 427 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد امیر سلطان 199590 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
ادھر سے مسلم ليگ ن کے محمد آصف معاویہ 104171 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 114:
این اے 114 شیخوپورہ 2 کے تمام 301 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے رانا تنویر حسین 101322 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
آزاد امیدوار ارشد محمود منڈا اس نشست سے 82304 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 115:
این اے 115 شیخوپورہ 3 کے 354 پولنگ اسٹیشنز میں سے 294 پولنگ اسٹیشز کا غیر حتمی و غیر سرکار نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار خرم شہزاد ورک 105507 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے جاوید لطیف 71919 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 116:
این اے 116 شیخوپورہ 4 کے تمام 395 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار خرم منور منج 134959 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم ليگ ن کے محمد عرفان ڈوگر 90225 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 120:
این اے 120 لاہور 4 پر 229 پولنگ اسٹیشنز میں سے 17 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق 9353 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ آزاد امیدوار عثمان حمزہ 4701 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 121:
این اے 121 لاہور 5 پر تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے آزاد امیدوار وسیم قادر 78803 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر 70597 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 124:
این اے 124 لاہور 8 کے تمام 198 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے رانا مبشر اقبال 55387 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں
یہاں سے آزاد امیدوار رانا ضمیر احمد جھیڈو 43594 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 125:
این اے 125 لاہور 9 پر 214 پولنگ اسٹیشنز میں سے 12 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ن لیگ کے محمد افضل کھوکھر 6007 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار جاوید عمر 3645 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 126:
این اے 126 لاہور 10 پر223 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ن لیگ کے ملک سیف الملک کھوکھر 4032 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار ملک توقیر عباس کھوکھر 4001 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 129:
این اے 129 لاہور 13 کے 334 پولنگ اسٹیشنز میں سے 12 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کے حافظ نعمان 5661 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار میاں محمد اظہر 4981 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 135:
این اے 135 اوکاڑہ 1 کے تمام 370 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے ندیم عباس ربیرہ 107862 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار ملک محمد اکرم بھٹی 90443 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 138:
این اے 138 اوکاڑہ 4 کے تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد معین وٹو 122678 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
اس حلقے سے آزاد امیدوار میاں منظور وٹو 79692 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
این اے 160:
این اے 160 بہاولنگر 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 316 پولنگ اسٹیشنز سے مسلم ليگ ن کے محمد عبدالغفار وٹو 116854 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
آزاد امیدوار سید محمد اصغر اس نشست پر 110335 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 163:
این اے 163 بہاولنگر 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ضیاء کے محمد اعجاز الحق 84312 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
اس نشست پر آزاد امیدوار شوکت محمود بسرا 75115 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 164:
این اے 164 بہاولپور 1 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کے ریاض حسین پیرزادہ 123360 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
اس نشست پر آزاد امیدوار اعجاز گڈن 117140 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 165:
این اے 165 بہاولپور 2 کے تمام 380 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ 116554 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے۔
ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار سعود مجید 105313 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 166:
این اے 166 بہاولپور کے تمام 294 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے سمیع الحسن گیلانی 62148 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
اس نشست پر آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس 48599 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
زرتاج گل جیت گئیں
این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 کے تمام 226 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار زرتاج گل 83027 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔
یہاں سے آزاد امیدوار محمود قادر خان 26325 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 258:
این اے 258 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق نیشنل پارٹی کے پلائیں 99 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے میر اسلم بلیدی 89 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 259:
این اے 259 کیچ کم گوادر کے 272 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک 80 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار یعقوب بزنجو 17 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 263:
این اے 263 کوئٹہ 2 کے 382 پولنگ اسٹیشنز میں سے 18 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار سالار خان کاکڑ 1569 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی 606 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 28:
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 28 پشاور 1 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جے یو آئی ف کے نور عالم خان 138389 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ساجد نواز 65119 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
این اے 36:
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 36 ہنگو کم اورکزئی کے 386 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار یوسف خان 73076 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
اس حلقے سے جے یو آئی ف کے عبید اللّٰہ 34324 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔
این اے 22:
حلقہ این اے 22 مردان 2 سے بھی مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا ہے جس کے مطابق 387 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار محمد عاطف 114748 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
ان کے مقابلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر اعظم خان ہوتی 66159 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 57:
حلقہ این اے 57 راولپنڈی 6 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 326 پولنگ اسٹیشنز سے پاکستان مسلم ليگ ن کے دانیال چوہدری 83331 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار سیمابیہ طاہر 56789 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔
پرویز خٹک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہار گئے
حلقہ این اے 33 نوشہرہ 1 کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سید شاہ احد علی شاہ 90145 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں اور یہاں سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے پرویز خٹک 25582 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
این اے 4 سوات:
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 346 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار سہیل سلطان 88009 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے محمد سلیم خان 20890 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 182:
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حلقہ این اے 182 لیہ 2 سے آزاد امیدوار اویس حیدر جھکڑ 109751 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان مسلم ليگ ن کے محمد ثقلین بخاری 78006 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 139:
این اے 139 پاکپتن 1 کے تمام 449 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے احمد رضا مانیکا 121383 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار راؤ عمر ہاشم خان 116493 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 140:
این اے 140 پاکپتن 2 کے تمام 461 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے رانا ارادت شریف خان 139322 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
اس نشست پر آزاد امیدوار راجہ طالع سعید 104762 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 143:
این اے 143 ساہیوال 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 442 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار رائے حسن نواز خان 147147 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے آزاد امیدوار محمد طفیل 83480 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 144:
حلقہ این اے 144 خانیوال 1 کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 348 پولنگ اسٹیشنز سے 348 آزاد امیدوار محمد رضا حیات ہراج 118999 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار سید عابد حسین 78296 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 147 خانیوال 4 کے تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے چوہدری افتخار نذیر 107708 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
یہاں سے آزادامیدوار نوید حمید 83394 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 225:
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 225 ٹھٹھہ کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 425 پولنگ اسٹیشنز سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صادق علی میمن 140773 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
پاکستان مسلم ليگ ن کے رسول بخش جاکھرو 28899 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
علی محمد خان کی فتح
حلقہ این اے 23 مردان 3 کے تمام 317 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار علی محمد خان 102175 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے عوامی نیشنل پارٹی کے احمد خان بہادر 33910 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
این اے 113:
حلقہ این اے 113 شیخوپورہ 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 362 پولنگ اسٹیشنز سے پاکستان مسلم ليگ ن کے احمد عتیق انور 119407 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
یہاں سے آزاد امیدوار راحت امان اللّٰہ 90877 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
این اے 4:
حلقہ این اے 4 سوات 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 346 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار سہیل سلطان 88009 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
ادھر سے اے این پی کے محمد سلیم خان 20890 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 26:
حلقہ این اے 26 مہمند کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 195 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار ساجد خان 40985 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے محمد عارف 20209 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 81:
حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ 5 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 338 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار چوہدری بلال اعجاز 113558 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
ادھر سے مسلم ليگ ن کے اظہر قیوم ناہرا 95479 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 82:
این اے 82 سرگودھا 1 کے تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے مختار احمد ملک 108714 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے نديم افضل گوندل 87349 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
این اے 83:
این اے 83 سرگودھا 2 کے تمام 328 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسامہ احمد میلہ 136566 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
ادھر سے مسلم ليگ ن کے محسن نواز رانجھا 98700 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 84:
این اے 84 سرگودھا 3 کے تمام 344 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شفقت عباس 76511 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پاکستان مسلم ليگ ن کے لیاقت علی خان 61353 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 141:
حلقہ این اے 141 ساہیوال 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 430 پولنگ اسٹیشنز سے مسلم ليگ ن کے عمران احمد شاہ 118240 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزادا امیدوار رانا عامر شہزاد طاہر 107056 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
این اے 156:
این اے 156 وہاڑی 1 کے تمام 355 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار عائشہ نذیر جٹ 119820 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔
یہاں سے پاکستان مسلم ليگ ن کے چوہدری نذیر احمد آرائیں 90353 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 157:
این اے 157 وہاڑی 2 کے تمام 336 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے سید ساجد مہدی 99332 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے آزاد امیدوار سبین صفدر نے 79996 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
این اے 158:
این اے 158 وہاڑی 3 کے تمام 344 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی تہمینہ دولتانہ 111196 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔
اس نشست پر آزاد امیدوار طاہر اقبال 103052 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 159:
این اے 159 وہاڑی 4 کے تمام 355 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اورنگزیب خان 116198 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
مسلم ليگ ن کے سعید احمد خان منیس 96191 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 49:
این اے 49 اٹک 1 کے تمام 461 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے شيخ آفتاب احمد 119727 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
یہاں سے آزاد امیدوار طاہر صادق 110230 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
این اے 9:
این اے 9 مالاکنڈ کے تمام 348 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار جنید اکبر 113513 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے پیپلز پارٹی کے سید احمد علی 40740 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 105:
این اے 105 ٹوبہ ٹیک سنگھ 1 کے تمام 395 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسامہ حمزہ 138194 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم ليگ ن کے خالد جاوید وڑائچ 107840 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 107:
این اے 107 ٹوبہ ٹیک سنگھ 3 کے تمام 401 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد ریاض خان 128870 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
ادھر سے مسلم ليگ ن کے چوہدری اسد الرحمٰن 95575 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 187:
این اے 187 راجن پور 1 کے تمام 237 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے عمار احمد خان لغاری 75694 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر آئے جبکہ آزاد امیدوار عاطف علی خان دریشک 65397 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نواز شریف کامیاب
این اے 130:
حلقہ این اے 130 لاہور 14 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 376 پولنگ اسٹیشنز پاکستان مسلم ليگ ن کے محمد نواز شریف 171024 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
یہاں سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد 115043 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 89:
حلقہ این اے 89 میانوالی 2 کے تمام 419 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد جمال احسن خان 217000 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
یہاں سے پاکستان مسلم ليگ ن کے عبیداللّٰہ شادی خیل 34000 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 90:
این اے 90 میانوالی 2 کے تمام 369 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار عمیر خان نیازی 179820 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پاکستان مسلم ليگ ن کے محمد حمیر خان نیازی 51223 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 92:
این اے 92 بھکر کے تمام 392 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار رشید اکبر خان 142761 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد افضل خان 131176 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 21:
این اے 21 مردان 1 کے تمام 351 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار مجاہد علی 116049 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
ادھر سے جے یو آئی ف کے اعظم خان 60373 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 133:
این اے 133 قصور 3 کے تمام 407 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار عظیم الدین زاہد لکھوی 112726 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم ليگ ن کے رانا محمد اسحاق خان 96023 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 13:
حلقہ این اے 13 بٹگرام کے تمام 278 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد نواز خان 32164 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
ادھر سے جے یو آئی ف کے محمد یوسف 21291 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 171:
این اے 171 رحیم یار خان 3 کے تمام 301 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ممتاز مصطفیٰ 103882 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
ادھر سے آزاد امیدوار مخدوم ہاشم جواں بخت 54750 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 172:
این اے 172 رحیم یار خان 4 کے تمام 312 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار جاوید اقبال وڑائچ 129307 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
یہاں سے پاکستان مسلم ليگ ن کے میاں امتیاز احمد 84527 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 174:
این اے 174 رحیم یار خان 6 کے تمام 323 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد اظہر خان لغاری 77149 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سید عثمان محمود 71154 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔
این اے 177:
این اے 177 مظفرگڑھ 3 کے تمام 285 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد معظم علی خان 113662 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے پاکستان مسلم ليگ ن کی سیدہ شہربانو بخاری 67964 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔
این اے 178:
این اے 178 مظفرگڑھ 4 کے تمام 281 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے عامر طلال گوپانگ 113816 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے آزاد امیدوار عبدالقیوم خان جتوئی 87932 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 179:
این اے 179 کوٹ ادو 1 کے تمام 267 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شبیر علی قریشی 78097 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
ادھر سے پاکستان مسلم ليگ ن کے ملک غلام قاسم ہنجرہ 62021 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 261:
این اے 261 سوراب کم قلات کم مستونگ کے تمام 255 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجےکے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد اختر مینگل 3 ہزار 404 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے سردار ثناء اللہ زہری 2 ہزار 871 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
جنگ کی ویب سائٹ پر الیکشن 2024 کے مکمل نتائج دیکھنے کا طریقہ
اگر آپ جنگ کی ویب سائٹ پر پاکستان کے 2024 کے انتخابی نتائج دیکھنا چاہتے ہیں تو جنگ الیکشن پورٹل اور جنگ ویب سائٹ پر کلک کریں۔
اگر آپ یوٹیوب پر لائیو اپ ڈیٹس دیکھنا چاہتے ہیں تو انتخابی نتائج کے بارے میں جاننے کے لیے بہترین جگہ جیو نیوز یوٹیوب ہے۔
اس کے علاوہ لائیو انتخابی نتائج اور دیگر متعلقہ اپ ڈیٹس کے لیے جیو نیوز اینڈرائیڈ موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
ووٹنگ کا عمل
پاکستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہا، پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملے نے ذمے داریاں سنبھالیں، پولنگ ایجنٹس کو خالی بیلٹ باکس دکھا کر سیل کر دیے گئے، ووٹرز پولنگ اسٹیشن پہنچے۔
ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق پولنگ کا وقت ختم ہونے کے باوجود پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
مختلف حلقوں میں جھگڑے، تشدد، فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے اور کچھ حلقوں میں پولنگ کا عمل ہی روک دیا گیا۔
16 ہزار 766 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار
ملک بھر میں 16 ہزار 766 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے، حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں کے باہر فوج تعینات کی گئی۔
پنجاب میں 5 ہزار 624 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیے گئے جن پر فی پولنگ اسٹیشن پر 5 اہلکار موجود تھے جبکہ سندھ میں 4 ہزار 430 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے، یہاں فی پولنگ اسٹیشن پر 8 اہلکار تعینات کیے گئے۔
خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 265 حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 9 اہلکار فی پولنگ اسٹیشن پر تعینات کیے گئے جبکہ بلوچستان میں 1047 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں میں ہر پولنگ اسٹیشن پر 9 اہلکار تعینات کیے گئے۔
ووٹ کاسٹ کرنیکی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جاتی رہی جہاں ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں۔
صوبائی حلقہ 112 میں ووٹر کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ووٹر نے پولنگ بوتھ میں ووٹ ڈالنے کی مکمل ویڈیو موبائل فون پر بنائی تھی۔
علاوہ ازیں دیگر ووٹرز بھی ووٹ کاسٹ کر کے موبائل سے تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر وائرل کر رہے ہیں۔
ووٹرز موبائل فون سمیت ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن جا رہے ہیں۔
ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل
عام انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ امن و امان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔
کتنی قومی اور صوبائی نشستوں پر پولنگ ہوئی؟
اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی 141 اور صوبائی کی 297 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔
انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے، سربراہ کامن ویلتھ مبصر گروپ
سندھ سے قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی کی 130، خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45 اور صوبائی کی 115 جبکہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 نشستوں پر پولنگ ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے ہیں اور الیکشن کے دن ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کے 5 لاکھ اہلکار سیکیورٹی کی ذمے داری سنبھالیں گے، پولیس پہلے درجے پر، پھر پیرا ملٹری فورسز اور آخری درجے میں پاک فوج بطور کوئیک رسپانس فورس ذمے داری نبھائے گی۔
پولنگ اسٹیشن پر امن و امان کی صورتِ حال کنٹرول کرنے کے لیے پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تقویض کیے گئے ہیں۔