پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ابتک کن کن حلقوں میں الیکشن ملتوی ہوئے ہیں؟
اس بار ملک بھر سے تقریباً 18 ہزار امیدوار انتخابی دنگل میں قسمت آزمائی کے لیے اُتر رہے ہیں۔
ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی گہما گہمی اپنی جگہ لیکن کشیدہ حالات کے پیش نظر بعض حلقوں میں انتخابات التواء کا شکار ہیں۔
ان مخصوص حلقوں کے ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کب کریں گے اس کا اعلان جنرل الیکشن کے بعد کیا جائے گا۔
پی کے 22 اور پی کے 91 پر انتخابات ملتوی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 باجوڑ، خیبرپختونخوا کی نشستوں پی کے 22 اور پی کے 91 پر انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔اس بار ملک بھر سے تقریباً 18 ہزار امیدوار انتخابی دنگل میں قسمت آزمائی کے لیے اُتر رہے ہیں۔
ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی گہما گہمی اپنی جگہ لیکن کشیدہ حالات کے پیش نظر بعض حلقوں میں انتخابات التواء کا شکار ہیں۔
ان مخصوص حلقوں کے ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کب کریں گے اس کا اعلان جنرل الیکشن کے بعد کیا جائے گا۔
پی کے 22 اور پی کے 91 پر انتخابات ملتوی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 باجوڑ، خیبرپختونخوا کی نشستوں پی کے 22 اور پی کے 91 پر انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔
این اے 8 اور پی کے 22 پر الیکشن ملتوی
آزاد امیدوار ریحان زیب خان کے قتل کے باعث این اے 8 اور پی کے 22 پر الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں۔
پی کے 91 کوہاٹ 2 میں الیکشن ملتوی
اس کے علاوہ پی کے 91 کوہاٹ 2 میں انتخابی امیدوار کی وفات پر حلقے میں الیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں، پی کے 91 کے اے این پی امیدوار عصمت اللّٰہ خٹک 30 جنوری کو فوت ہوئے تھے۔
پی پی 266 میں الیکشن ملتوی
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 266 سے انتخابی امیدوار چوہدری اسرار حسین گوندل انتقال کے باعث حلقے میں انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔