بجلی تقسیم کار کمپنیوں اور کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سرکاری بجلی کمپنیوں کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی1 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو سکتی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور کے الیکٹرک نے الگ الگ درخواستیں دائر کر دی ہیں، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نیپرا اتھارٹی 5 جولائی کو درخواستوں پر سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ مئی میں 11 ارب 95 کروڑ 43 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، پانی سے 26.96 فیصد اور کوئلے سے 16.78 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کہا کہ فرنس آئل سے 1.96 فیصد، مقامی گیس سے 10.35 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 24.33 فیصد اور جوہری ایندھن سے 12.56 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔