عوام کے بھاری ٹیکسز سے اشرافیہ کو مفت بجلی و دیگر مراعات کے مزے

آئی ایم ایف کے شرائط پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے بجلی کے نرخ بڑھاکرصرف مہنگائی تلے دبے عوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے جبکہ عوام کے بھاری ٹیکسز سے اشرافیہ کو مفت بجلی و دیگر مراعات کے مزے کرانے کا سلسلہ نہیں رک پا رہا،

عوام کے اس درد کا احساس سرکاری افسران، ارکان قومی اسمبلی، صوبائی اور وفاقی وزرا، وزیر اعظم ، سمیت دیگر وی آئی پیز کو اس لئے نہیں کہ ان کے لئے عوام کے دیئے گئے پیسوں کی بدولت بجلی، گیس، پٹرول سمیت دیگر مراعات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی، گیس پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے مگر وزرا، وزیر اعظم، سمیت دیگر وی آئی پیز پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالا گیا۔

نا صرف یہ بلکہ انہیں مہنگا پٹرول بھی خریدنا نہیں پڑتابلکہ مفت ملتا ہے، عوامی احتجاج کو نظر انداز کرنے والے وزراء، اور وزیر اعظم کو کوئی بل ادا نہیں کرنا پڑتا، اس پر حیرت انگیز طور پر آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لئے عوام پر تو بوجھ ڈالا گیا ہے مگر وی آئی پیز کو دی گئی مراعات نہ ختم کی گئی ہیں بلکہ اس میں کوئی کمی بھی نہیں کی گئی ہے جس سے عوام بالخصوص غریب شہریوں کے غصے میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اگر وی آئی پیز اور سرکاری افسران کی مراعات میں کمی نہ کی گئی تو عوامی اشتعال میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔