پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ایلون مسک اور مارک زکربرگ ایک دوسرے سے کیج فائٹ لڑنے کیلئے تیار
ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی جانب سے کیے جانے والے کیج فائٹ (جنگلے کے اندر لڑائی) کا چیلنج میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے قبول کرلیا ہے۔
ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک صارف کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے بظاہر مذاق میں مارک زکربرگ کو فائٹ کا چیلنج کیا تھا۔
انہوں نے یہ چیلنج اس وقت کیا جب صارف کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ میٹا کی جانب سے ٹوئٹر جیسی ایپ کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس صارف نے یہ ٹوئٹر کے مالک کو بتایا کہ مارک زکربرگ اب جوجسٹو کے ماہر بن چکے ہیں، جس پر ایلون مسک نے کہا کہ ‘اگر وہ تیار ہوں تو میں کیج میچ کے لیے تیار ہوں’۔
Better be careful @elonmusk I heard he does the ju jitsu now 😆 🤣 😂 😹 😆 🤣 😂 😹 😆
— Kwmarkoff@aol.com (@kwmarkoff26656) June 21, 2023
اس ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ مارک زکربرگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے اس کے نیچے لکھا کہ ‘مجھے لوکیشن بھیجیں’۔
میٹا کے ایک ترجمان کے مطابق انسٹاگرام اسٹوری خود حقیقت بتا رہی ہے اور اب گیند ایلون مسک کی کورٹ میں ہے۔
مارک زکربرگ کے اس جواب پر ایلون مسک نے اپنا ردعمل ایک ٹوئٹ میں کرتے ہوئے ‘ Vegas Octagon ‘ لکھا۔
Vegas Octagon
— Elon Musk (@elonmusk) June 22, 2023
خیال رہے کہ میٹا کی جانب سے ٹوئٹر جیسے نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی تیاری پر کئی ماہ سے کام کیا جا رہا ہے۔
اس ایپ کو ابھی پراجیکٹ 92 کا کوڈ نام دیا گیا ہے۔
یہ ایپ انسٹاگرام پر مبنی ہے اور اسے ایکٹیویٹی پب نامی ڈی سینٹرلائزڈ سوشل میڈیا پروٹوکول سے منسلک کیا جائے گا۔
میٹا کی ایک میٹنگ کے دوران کمپنی کے چیف پراڈکٹ آفیسر کرس کوس نے اس نئی ایپ کی تفصیلات بتائیں۔
کرس کوس نے بتایا کہ ہم نے اس طرح کے پلیٹ فارم میں دلچسپی رکھنے والے کریٹیرز اور عوامی شخصیات کی رائے سنی ہے اور وہ ہماری سروس پر اعتماد اور انحصار کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کا مقصد اس ایپ کو استعمال کے لیے آسان بنانا ہے جبکہ صارفین کے تحفظ کو ترجیح دی جائے گی۔