ایلون مسک رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔

ایلون مسک چینی حکام اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

وہ صنعتی شہر شنگھائی میں برقی گاڑیوں کی فیکٹری کا بھی دورہ کریں گے۔

چین امریکا کے بعد ٹیسلا کی دوسری بڑی منڈی ہے، ٹیسلا کا شنگھائی میں قائم پلانٹ اس کا سب سے بڑا پیداواری مرکز ہے۔