گوجرانوالہ میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان مقابلے میں بچی سے زیادتی کا ملزم مارا گیا۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ملزم ملزم حسن علی نے 2 روز قبل 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، زیادتی کے بعد ملزم نے بچی کو قتل کر کے گھر کے صحن میں دفن کر دیا تھا۔
ملزم کو بچی کی لاش کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔
گوجرانوالہ کے کلوکلاں روڈ پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔
اس مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِ حراست ملزم زخمی ہو گیا، جو بعد میں دم توڑ گیا۔