اپنے 190 ملین پاؤنڈز کے کیس کو چھپانے کے لیے ملک دشمنوں نے سازش کی کوشش کی:عطا تارڑ

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اپنے 190 ملین پاؤنڈز کے کیس کو چھپانے کے لیے ملک دشمنوں نے سازش کی کوشش کی۔

گوجرانوالہ میں یومِ استحکام ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور ان کے کارکنان نے جو حملے کیے وہ ناقابلِ معافی ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان اپنی فوج پر حملہ کرکے امریکا سے کہتے ہیں کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے مزید کہا کہ عوام اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔