پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
مباحثے کے بعد بھی کملا اورٹرمپ دونوں کی مقبولیت برقرار ہے
امریکا میں صدارتی مباحثہ کے دوران کملا ہیرس کی حکمت عملی کامیاب رہی ، مباحثے کے بعد بھی کملا اورٹرمپ دونوں کی مقبولیت برقرار ہے ، نائب امریکی صدر نے اپنی وکالت کے تجربہ کا استعمال کرتے ہوئے ایک ماہر وکیل کی طرح کام کیا۔
اعتماد کے ساتھ چل کر اسٹیج پر موجود اپنے انتخابی حریف ری پبلکن ڈونالڈ ٹرمپ کی تمام تر شہرت ‘ تجربہ اور اپنے خلاف الزامات اور کردار کشی کو نظر انداز کوتے ہوئے خود کو کملا ہیریس کہ کر متعارف کراتے ہوئے ہاتھ ملا کر واپس اپنے مائیکر و فون اور ڈائس پر واپسی کا منظر جو تا ثر دے رہا تھا .
کملا ہیریس اپنے مباحثہ میں اسکی عملی تعبیر نا ظرین کے سامنے پیش کردی کملا ہیریس نے اپنی وکالت کے تجربہ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کے پہلے صدارتی مباحثہ میں ایک ماہر وکیل کی طرح کام کیا اور بعض امریکی مبصرین کے مطابق کملانے ٹر مپ کو بڑے منظم انداز میں پراسیکیوٹ (Prosscut) کیا جبکہ ٹر مپ کی جانب سے نو وارد غیر قانونی امیگرنٹس پر امریکی شہریوں کے پالتو جانور کتے بلیاں کھا جانے کے الزامات سمیت کملا کے بارے ٹر مپ کے ریمارکس کا مقابلہ کیا بلکہ بڑے سادہ مگر معنی خیز انداز میں صدر بائیڈن کی ذات اور منفی معاملات سے اپنا فاصلہ رکھتے ہوئے بڑے واضح انداز میں کہا کہ میں بائیڈن نہیں اس لحاظ سے مباحثہ میں نہ صرف کملا ہیریس نے خود کو امریکی ووٹر وں کے سامنے ٹرمپ کا مقابلہ کرنے والی ایک ایشیا ئی اور سیاہ فام خاتون کو ٹر مپ کی ہم پلہ مخالف صدارتی امیدوار کی اہل امریکی خاتون کے طور پر متعارف بھی کرایا اور اپنے حامیوں سے تائید بھی حاصل کرکے شبہات دور کردیئے جس کے باعث مباحثہ کے خاتمہ پر ڈو نا لڈ ٹر مپ کے نامزد جے ڈی پنس سمیت ری پبلکن حامیوں اور میڈیا نے مباحثے کے میزبان امریکی ٹی وی اے بی سی کے ماڈ رپٹرز پر جانبدانہ سوالات کرنے اور بڑی کارکردگی کے الزامات کو جواز بنالیا ۔
مختصر الفاظ میں کملا ہیریس نے ا سمال بزنسز اور معاشی طور پر ناموافق حالات بارے گرانٹس اور اقدامات کا اعلان کیا اور ڈونالڈ ٹر مپ اس صورتحال پر خاموش اور تھکے ہوئے نظر آئے ۔
کملا ہیریس نے معیشت ‘ سیا ست فلسطین کے مسائل پربھی ٹر مپ تنقید کا سامنا بھی کیا جواب بھی دیئے اور اسرائیل کی مکمل حمایت کرتے ہوئے خطے میں فلسطینی ریاست اور اسرائیل کے وجود کا اشارہ بھی دیا ۔
ڈونالڈ ٹر مپ نے بھی افغانستان میں ا مریکی نا کامی کا الزام بائیڈن حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے اس نا کامی کے ذمہ دار کسی فرد کے خلاف بھی کوئی اقدام نہیں کیا ۔
وہ مسلسل یہ کہتے رہے کہ کملا اگر پاور میں آگئی تو امریکا زوال اور تباہی کی نذر ہوجائے گا ۔ 6جنوری کو واشنگٹن میں فساد کے بارے میں ڈونالڈ ٹر مپ جواب دینے میں تو کمزوررہے لیکن انہوں نے کملا ہیریس کو اس کا فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دیا ۔