معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
آج بھی عمران خان کے لہجے میں ریاست کےلیے دھمکی ہے:خواجہ محمد آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج بھی عمران خان کے لہجے میں ریاست کےلیے دھمکی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ویڈیو موجود ہے کہ یاسمین راشد کور کمانڈر کے گھر پر حملے پر اکسا رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا یاسمین راشد کا بھانجا ایجنسیوں کا ایجنٹ ہے؟ ان لوگوں کی شناخت ہوچکی ہے، کیا عمران خان ان لوگوں کو نہیں پہچانتے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان اب اپنے ہی لوگوں کو پہچاننے سے انکاری ہیں، ہمیں عدالتی نظام پر پورا بھروسہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ ان پر آرمی ایکٹ یا کس قانون کے تحت مقدمے چلانے ہیں، شہداء کے یادگاروں پر حملے ہوں گے تو آرمی ایکٹ نہیں آئے گا تو کیا آئے گا۔
خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ ملک میں آگ لگی ہے اور آپ اس بحث میں ہیں کہ یہ قانون اچھا ہے یہ برا، ایسے لوگوں کو آرمی ایکٹ میں نہیں تو کیا آوارہ گردی کے ایکٹ میں پکڑیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس سے پوچھ لیں کہ اعظم نام کس کے لیے استعمال ہوتا ہے، اعظم کے ساتھ سواتی لگا کر عمران خان نے کس کو پیغام بھیجا؟
وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں جو بھی ملوث ہو نہیں چھوڑا جائے گا، عمران خان نے ایک مرتبہ بھی ان واقعات کی مذمت نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لنگڑا پن دو گھنٹوں میں ختم کیسے ہوا؟ گرفتار خواتین ان تمام توڑ پھوڑ میں ہر اول دستہ تھیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے سالوں جیل کاٹی ہے جیل کاٹنے کے لیے حوصلہ ہونا چاہیے، تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا ہمارا کوئی منصوبہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، نواز شریف پر کیا گزری ہوگی، جو حرکتیں ہوئی ہیں قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، تجاوز نہیں ہوگا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ کسی بندے کو غائب نہیں کریں گے، یہاں بھی اور اللّٰہ کو بھی جواب دینا ہے۔