سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی سولہویں برسی کی تقریب جاری

مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی سولہویں برسی، گڑھی خدا بخش میں جاری ہے۔

لاڑکانہ میں بینظیر بھٹو کی 16ویں برسی پر مرکزی جلسہ جاری ہے، مرکزی تقریب سے خطاب کے لیے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اسٹیج پر پہنچ گئے۔

نوڈیروسے گڑھی خدا بخش بھٹو مزار تک سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات ہیں، برسی میں ملک بھر سے جیالوں نے شرکت کی۔

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو 16 سال پہلے آج ہی کے دن راولپنڈی کے لیاقت باغ میں شہید کیا گیا تھا۔