سابق وزیراعظم پر حملہ ہوتا ہے اور تھانہ لیت و لعل سے کام لے رہا ہے: شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان تیزی سے ریکور کر رہے ہیں۔

شوکت خانم اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اچھی ریکوری ہو رہی ہے، ڈاکٹروں کو اطمینان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے کو 48 گھنٹے سے زیادہ وقت ہوگیا ہے، ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لانگ مارچ پر حملہ ہوئے 48 گھنٹے ہوگئے، ایف آئی آر نہ ہونے پر تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مدعی کا حق ہوتا ہے کہ وہ اپنا موقف ایف آئی آر کے ذریعے بیان کرے۔

انہوں نے کہا کہ شفاف تحقیقات کے ذریعے حقائق معلوم کیے جاسکتے ہیں۔

صحافی نے شاہ محمود سے سوال کیا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کیوں درج نہیں کی جارہی؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ کچھ لوگ بے بس دکھائی دیتے ہیں جو عیاں ہے، سابق وزیراعظم پر حملہ ہوتا ہے اور تھانہ لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ لگتا ہے پولیس دباؤ کا شکار ہے، ملزم کااقبالی بیان منٹوں میں وائرل کردیا گیا، آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔