ایکسچینج کمپنیاں حکومت کو ماہانہ 400 ملین ڈالر انٹربینک کے ذریعے فراہم کر رہی ہیں:ملک محمد بوستان

ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک محمد بوستان نے کہا ہے کہ اس وقت ایکسچینج کمپنیاں حکومت کو ماہانہ 400 ملین ڈالر انٹربینک کے ذریعے فراہم کر رہی ہیں۔

ہم حکومت کو سواپ پالیسی کے تحت اگلے 2 سال کیلئے ماہانہ 1 ارب ڈالرز دے سکتے ہیں، پھر پاکستان کو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقامی ہوٹل میں 77 ویں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،

ملک بوستان نےکہا کہ اب ہم پاکستان کو درپیش مسائل کی بات کرتے ہیں تو سب سے بڑامسلہ ہماری معیشت کا پٹری پر نہ آنا ہے۔

گزشتہ 30 سال میں پاکستان سے 180 ارب ڈالر بینکنگ چینل سے بیرونِ ملک جا چکے ہیں۔ پاکستان کو اپنی کرنسی کو سٹے بازوں سے محفوظ رکھنے کے لیئے ڈالر ڈنڈا ضروری ہے۔

پاکستان میں قانون نہ ہونے کی وجہ سے کرپٹو کرنسی اور فارن فاریکس کی مارجن ٹریڈنگ کی وجہ سے اربوں ڈالر بیرون ملک جاچکے ہیں۔