محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کاعمران خان کو زمان پارک مکان کیلئے لگژری ٹیکس کا نوٹس

لاہور: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو زمان پارک مکان کیلئے لگژری ٹیکس کا نوٹس بھجوادیا۔

محکمہ ایکسائزپنجاب کے مطابق عمران خان کو 14 لاکھ 40 ہزارٹیکس ادا کرنےکانوٹس دیاگیا ہے اور ٹیکس جمع کرانےکی آخری تاریخ 12مئی تھی لیکن نوٹس آج کے لیے بھجوایا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا زمان پارک کا پرانا مکان گراکر نیا مکان تعمیر کیا گیا ہے جو ان کے اور ان کی چار بہنوں کےنام ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق عمران خان سےگزشتہ ماہ اس کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا جو انہوں نے جمع کرایا، تخمینہ لگانے کے بعد 14 لاکھ 40 ہزار روپےکالگژری ٹیکس چالان بھجوایا، آج لگژری ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق عمران خان نے نوٹس وصول کرلیا ہے، وہ اس سےقبل ریگولر ٹیکس جمع کراتےرہے ہیں، ٹیکس جمع نہ کرایا گیا تو قانون کے تحت ایک اور نوٹس جاری کیاجائیگا۔