نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی لاش سے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قبر سے مصطفیٰ عامر کی لاش نکالنے کے بعد نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔
مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی ڈاکٹر سمعیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی کی گئی۔
اس موقع پر مصطفیٰ عامر کے والد بھی قبرستان موجود تھے۔