پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت ختم ہونے سے قبل ترقیاتی فنڈ کے اجراء میں تیزی آ گئی ہے۔
پلاننگ کمیشن کے ذرائع کے مطابق ایم این ایز کے لیے ترقیاتی اسکیمز کے تحت پنجاب کو 26 ارب 35 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے۔
ذرائع پلاننگ کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختون خوا کو تقریباً ساڑھے 20 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ کے ایم این ایز کو ترقیاتی فنڈز کے تحت 9 ارب 23 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع پلاننگ کمیشن کے مطابق بلوچستان کے ایم این ایز کو 2 ارب 58 کروڑ روپے، خیبر پختون خوا کے لیے 8 ارب 96 کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کو گزشتہ ماہ 15 ارب روپے سیلاب سے ریکوری و بحالی کے لیے جاری کیے گئے تھے۔
ذرائع پلاننگ کمیشن نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے ایم این ایز کے لیے ابھی مزید فنڈز کا اجراء کیا جائے گا۔
پلاننگ کمیشن کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ 8 اگست سے پہلے ایم این ایز کو 61 ارب روپے سے زائد جاری کیے جائیں گے۔