سلنڈر پھٹنے سے دھماکا، عمارت گر گئی، 3 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے ماری پور کی مچھر کالونی میں جعفر چوک کے قریب واقع عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع اور پولیس کے مطابق ماری پور مچھر کالونی میں واقع عمارت کے اندر سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے عمارت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عمارت میں سلنڈر دھماکے کے 8 زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ سلنڈر دھماکے میں جاں بحق 2 افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔