معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
راولپنڈی : شجاع خانزادہ شہید پر خودکش حملےکا سہولت کار گرفتار
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب اور سول حساس ادارے نےکلر سیداں روڈ راولپنڈی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر ) شجاع خانزادہ شہید پر خودکش حملےکا سہولت کار گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم عبد اللہ خان ڈھڈیال ضلع میر پور آزاد کشمیر کا رہائشی ہے، ملزم کے قبضےسے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمدکیا گیا ہے، ملزم دھماکا خیز مواد مبینہ طور پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں تخریب کاری کے لیے لے جا رہا تھا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہےکہ ملزم کاتعلق کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، اس نے افغانستان سےتربیت لی، ملزم مدرسہ ابراہیمیہ سیاکھ کا مہتمم بھی ہے، ملزم نے سابق وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر خودکش حملے میں ملوث حمزہ اور قاری سہیل کی رہائش کا متعدد بار انتظام کیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم قاری سہیل اس وقت افغانستان میں موجود ہے، ملزم نےشجاع خانزادہ پر حملےکے ماسٹر مائنڈ قیصر مصطفیٰ عرف کیپٹن نعمان کو بھی پناہ دی تھی۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کاسسر مسعود الحق سیاکھوی اوربرادر نسبتی ابراہیم سیاکھوی اشتہاری ملزمان ہیں، دونوں ملزمان اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں، ملزم نے مسعود سیاکھوی کی ہدایت پر خودکش حملہ آور کوپناہ دینےکاانکشاف کیا ہے۔
خیال رہےکہ سابق وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر ) شجاع خانزادہ 16 اگست 2015 کو اٹک کے شادی خان گاؤں میں اپنے ڈیرے پر ہونے والے ایک خودکش حملے میں شہید ہوگئے تھے۔